بابر اعظم کو اپنے کرکٹنگ کیرئیر کی اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی

بابر اعظم کو اپنے کرکٹنگ کیرئیر کی اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی
بابر اعظم کو اپنے کرکٹنگ کیرئیر کی اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔بابراعظم پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان ہیں جب کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے تاہم پہلے ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت لی گئی اور پھر اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بابر اعظم کو بنا دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -