رمضان کی طاق راتیں، ایران نے برکتیں سمیٹنے کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا

رمضان کی طاق راتیں، ایران نے برکتیں سمیٹنے کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا
رمضان کی طاق راتیں، ایران نے برکتیں سمیٹنے کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے رمضان المبارک کی طاق راتوں میں عبادت کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایران میں کورونا کی وجہ سے گزشتہ کچھ ماہ سے مساجد بند ہیں تاہم وزارت صحت کی جانب سے رمضان کی طاق راتوں کیلئے مساجد کھولنے کا کہا گیا ہے۔ ایران کے وزیر صحت نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ اگلے ہفتے سے 3 روز تک رمضان المبارک کی طاق راتوں میں شب قدر کیلئے مساجد رات 12 سے 2 بجے تک کھولی جائیں گی۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ عبادات کے دوران سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے، یہ سمجھنا کہ وبا ختم ہوگئی ہے، سب سے بڑی بھول ہوگی، ایسا کرنے سے برا وقت لوٹ کر آسکتا ہے۔