داعش نے افغانستان میں قیامت ڈھا دی، پہلی مرتبہ ایسی جگہ پر حملہ کردیا جس کو دہشتگرد بھی کبھی نشانہ نہیں بناتے

داعش نے افغانستان میں قیامت ڈھا دی، پہلی مرتبہ ایسی جگہ پر حملہ کردیا جس کو ...
داعش نے افغانستان میں قیامت ڈھا دی، پہلی مرتبہ ایسی جگہ پر حملہ کردیا جس کو دہشتگرد بھی کبھی نشانہ نہیں بناتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدت پسند تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے ہسپتال میں گھس کر دو نومولود بچوں سمیت 12خواتین اور نرسوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی میں تین دہشت گردوں نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھی۔ انہوں نے ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں گھس کر گرنیڈ پھینکے اور خودکار اسلحے سے اندھادھند فائرنگ کی۔ طالبان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جس کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کو اس کا ذمہ دار سمجھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک جنازے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 24افراد جاں بحق ہو گئے۔یہ جنازہ افغان حکومت کے حامی ایک معروف جنگجو کا تھا جس پر خودکش حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 68لوگ زخمی ہوئے۔اس واقعے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں بھی داعش کا کافی زور ہے چنانچہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے بھی اسی کا ہاتھ ہے۔ اس کے علاوہ ایک مارکیٹ میں بھی شدت پسندوں نے فائرنگ کی جس میں ایک بچہ جاں بحق اور 10افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پیر کے روز بھی داعش کے شدت پسندوں کی طرف سے کئی حملے گئے گئے تھے۔