پولیس والے کو قتل کر کے باپ بیٹے نے اس کی لاش کا گوشت پکا لیا

پولیس والے کو قتل کر کے باپ بیٹے نے اس کی لاش کا گوشت پکا لیا
پولیس والے کو قتل کر کے باپ بیٹے نے اس کی لاش کا گوشت پکا لیا

  

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں آدم خور باپ بیٹا ایک سابق پولیس آفیسر کو قتل کرکے اس کا گوشت پکا کر کھا گئے۔ میل آن لائن کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ 42سالہ باپ یروسلیو کوستیوکوف،اس کا 21سالہ بیٹا میگزم اور 45سالہ مقتول یوگینی پیتروف اکٹھے بیٹھ کر شراب پی رہے تھے جب ان کے یوکرین کے مشرقی علاقے میں یوکرینی فوج اور روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان لڑائی کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا۔ پیتروف ایک گروپ کو درست کہہ رہا تھا جبکہ باپ بیٹا روسی حمایت یافتہ باغیوں کو درست قرار دے رہے تھے۔

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ اس معاملے پر باپ بیٹے کا پیتروف کے ساتھ جھگڑا بڑھ گیا اور انہوں نے اسے قابو کرکے چھری سے اس کا سر کاٹ کر دھڑ سے الگ کر دیا اور اس کی لاش فریزر میں رکھ دی جس سے مختلف اعضاءکاٹ کر وہ گوشت پکا کر کھاتے رہے۔ عدالت میں باپ بیٹے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 15سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -