’مجھے خوبصورت ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا‘ انٹرنیٹ سے کروڑ روپے ماہانہ کمانے والی خوبرو حسینہ کی انوکھی کہانی

’مجھے خوبصورت ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا‘ انٹرنیٹ سے کروڑ روپے ...
’مجھے خوبصورت ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا‘ انٹرنیٹ سے کروڑ روپے ماہانہ کمانے والی خوبرو حسینہ کی انوکھی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ سے کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والی ایک امریکی خوبروحسینہ نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق فلوریڈا کی 29سالہ سٹیفنی ولاگومیز نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ آج وہ اپنے جس حسن کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کرکے 60ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ روپے)کما رہی ہے، ماضی میں اسی حسن کی وجہ سے اسے کئی نوکریاں چھوڑنی پڑی تھیں۔
سٹیفنی نے بتایا ہے کہ ”میں ایک آفس میں نوکری کرتی تھی جہاں میرے باس میں محض اس لیے مجھے نوکری سے نکال دیا کیونکہ اس کی بیوی میری خوبصورتی سے حسد کرتی تھی اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ میں اس کے شوہر کے آفس میں کام کروں۔ پھر ایک جگہ میں ویٹرس کی نوکری کرتی تھی جہاں میری ساتھی ورکرز میرے ساتھ حسد کی وجہ سے انتہائی برا سلوک کرتی تھی۔ وہ اس لیے مجھ پر برس پڑتی تھیں کہ میری خوبصورتی کی وجہ سے ہر کوئی مجھے ہی پسند کرتا ہے، چنانچہ ان کے سلوک کی وجہ سے یہ نوکری بھی مجھے چھوڑنی پڑ گئی۔“
رپورٹ کے مطابق سٹیفنی جو 11سالہ بیٹی کی ماں ہے، نے بتایا کہ کئی نوکریوں سے نکالنے جانے یا چھوڑنے کے بعد بالآخر اس نے سنیپ چیٹ پر ایک پریمیم اکاﺅنٹ بنایا اور اس پر اپنی نیم برہنہ تصاویر پوسٹ کرنی شروع کر دی۔ اس کی تصاویر اتنی مقبول ہوئی کہ بہت جلد وہ ہزاروں ڈالر کمانے لگی۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اب وہ ماہانہ 60ہزار ڈالر کما لیتی ہے۔ ایک روز میں اب تک وہ زیادہ سے زیادہ 20ہزار ڈالر کما چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -