14 ماہ کو چاند اور مریخ آسمان پر اکٹھے نظر آئیں گے، یہ حیرت انگیز نظارہ آپ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ جانئے

14 ماہ کو چاند اور مریخ آسمان پر اکٹھے نظر آئیں گے، یہ حیرت انگیز نظارہ آپ کیسے ...
14 ماہ کو چاند اور مریخ آسمان پر اکٹھے نظر آئیں گے، یہ حیرت انگیز نظارہ آپ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کل 14مئی کے روز آپ آسمان پر چاند اور مریخ کو اکٹھے دیکھ سکتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ نظارہ دیکھنے کے لیے آپ کو دوربین یا ٹیلی سکوپ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ خالی آنکھوں سے بھی چاند اور مریخ کو اکٹھے دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو کسی ایسی جگہ پر ہونا چاہیے جہاں آسمان پر بادل نہ ہو اور گردونواح میں مصنوعی روشنی نہ ہو۔ یہ نظارہ دیکھنے کے لیے آپ کو رات کا انتظار نہیں کرنا ہو گا بلکہ آپ کو 14مئی کو علی الصبح بیدار ہونا پڑے گا۔ یہ نظار ہ آپ کو سورج طلوع ہونے سے ایک گھنٹہ یا اس سے کچھ زائد وقت قبل نظر آئے گا۔ آپ کو اپنے جنوب مشرق میں دیکھا ہو گا۔ اگر آپ سمت کا اندازہ نہ لگا سکیں تو اپنے فون پر سمت نما کی کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرکے اس کے ذریعے جنوب مشرق کی سمت کا درست اندازہ لگا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آپ کو ان سیاروں کو صبر کے ساتھ آسمان میں تلاش کرنا پڑے گا۔ گزشتہ روز 12مئی کو مشتری اور چاند ایک ساتھ نظر آئے تھے اور لوگوں نے انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اسی طرح کل 14مئی کو آپ مریخ اور چاند کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ کل چاند ہماری زمین سے 2لاکھ 47ہزار میل کے فاصلے پر موجود ہو گا اور مریخ کا زمین سے فاصلہ چاند کے اس فاصلے سے 425گنا زیادہ ہو گا۔ چنانچہ ان دونوں کے درمیان فاصلہ لاکھوں میل کا ہو گا لیکن یہ زمین سے اس طرح نظر آئیں گے جیسے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -