وہ آدمی جس کے پارٹی کرنے کے شوق نے 100 سے زائد لوگوں کو کورونا وائرس کا مریض بنا دیا

وہ آدمی جس کے پارٹی کرنے کے شوق نے 100 سے زائد لوگوں کو کورونا وائرس کا مریض بنا ...
وہ آدمی جس کے پارٹی کرنے کے شوق نے 100 سے زائد لوگوں کو کورونا وائرس کا مریض بنا دیا

  

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک نوجوان کے پارٹی کے شوق نے 100سے زائد لوگوں کو کورونا وائرس کامریض بنا دیا۔ وائس ڈاٹ کام کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر ایٹاوون کا رہائشی یہ 29سالہ نوجوان کورونا وائرس میں مبتلا تھا لیکن اس میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں ، چنانچہ وہ خود بھی اس سے لاعلم تھا۔ وائرس لاحق ہونے کے بعد وہ 5شراب خانوں اور کلبوں میں جا کر موج مستی کرتا رہا اور انجانے میں دوسرے لوگوں کو وائرس منتقل کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں اس میں علامات ظاہر ہوئیں اورشہر میں کئی اور کیسز سامنے آئے تو ماہرین نے ان کیسز کا لنک تلاش کرنے کی کوشش کی۔ اس تحقیق میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ نئے سامنے آنے والے 100سے زائد کیسز میں لوگوں کو اس ایک نوجوان سے وائرس منتقل ہوا۔یہ 100سے زائد لوگ بھی انہی اوقات میں ان شراب خانوں اور کلبوں میں موجود تھے جہاں یہ نوجوان گیا۔

مزید :

کورونا وائرس -