چڑیا گھر سے مورنی فرار، پولیس آفیسر نے موبائل پر کون سا گانا لگایا تو بھاگی واپس چلی آئی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

چڑیا گھر سے مورنی فرار، پولیس آفیسر نے موبائل پر کون سا گانا لگایا تو بھاگی ...
چڑیا گھر سے مورنی فرار، پولیس آفیسر نے موبائل پر کون سا گانا لگایا تو بھاگی واپس چلی آئی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن کے فرینکلن پارک چڑیا گھر سے ایک مورنی فرار ہو گئی، جس پر پولیس آفیسر نے اپنے موبائل فون پر ایک ایسی ٹیون لگائی کہ مورنی بھاگی بھاگی واپس چلی آئی۔ سی این این کے مطابق پولیس آفیسرز کو چڑیا گھر سے اطلاع ملی تھی کہ ایک مورنی فرار ہو گئی ہے۔ اس پر ایک پولیس آفیسر نے اپنے فون پر ایک مور کی آواز پر مبنی ٹیون چلا دی۔

اس ٹیون میں مور کی ایسی آواز تھی جو وہ ملاپ کے دنوں میں مورنی کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے نکالتے ہیں۔ مورنی نے یہ آواز سنی تو واپس دوڑی چلی آئی۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ بھی موروں کے ملاپ کا سیزن چل رہا ہے لہٰذا ممکنہ طور پر مورنی کسی مور سے ملاپ کے لیے اڑی اور چڑیا گھر سے باہر چلی گئی۔ اس پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ مور کی آواز کی یہ ٹیون اس کے فون میں پہلے سے موجود تھی، جسے سن کر مورنی ان کے پاس اڑ کر آئی گئی اور انہیں پکڑ کر بوسٹن اینیمل کنٹرول کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے اسے واپس چڑیا گھر پہنچا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -