حمائمہ ملک میلاد کی ویڈیو لگا کر مشکل میں پڑ گئیں، پاکستانیوں کو غصہ آگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک محفل میلاد کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے مشکل میں پھنس گئیں، لوگوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق چند سیکنڈ کی اس ویڈیو میں حمائمہ خان اور چند دیگر خواتین نظر آ رہی ہوتی ہیں جبکہ ایک خاتون نعت خواں نعت پڑھ رہی ہوتی ہے۔ ویڈیو میں حمائمہ خان ایک خاتون سے باتیں کر رہی ہوتی ہے اور آخر میں ویڈیو بنانے والے کو کہتی ہے کہ ”بس کرو اب۔“
اس ویڈیو پر کمنٹس میں ماروی کاظمی نامی ایک لڑکی نے لکھا کہ ”ایسی محفل میں بیٹھنے تک کی تمیز نہیں ہے، نعت پڑھی جا رہی ہے اور تمہاری گپ شپ ختم نہیں ہو رہی۔“ حرا منظور نامی لڑکی نے لکھا کہ ”خود ویڈیو بنوا رہی ہے، ایکٹنگ کر رہی ہے اور خود ہی آخر میں کہہ رہی ہے کہ بس کرو اب۔“میری کاظمی نامی صارف نے لکھا کہ ”تم بہنوں میں اتنی ریاکاری کیوں ہے؟“بابر نامی شخص نے لکھا کہ ”نعت شریف کے دوران باتیں تو بند کر دو، حد ہوتی ہے۔“