دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کب مکمل ہو گی؟وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے حیران کن دعویٰ کر دیا

دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کب مکمل ہو گی؟وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ...
دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کب مکمل ہو گی؟وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے،امید ہے کہ ہم وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے۔اسلام آباد میں دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کا دن ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے کیونکہ پانچ دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا، چینی سفیر، سیکریٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا، انجینئر اِن چیف اور ڈی جی ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کا مشکور ہوں،اس معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت آبی وسائل اور واپڈا کی کاوشوں سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے،اس پراجیکٹ سے 4500 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہوگی،امید ہے کہ ہم وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے،مجھے میری ٹیم پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قومی مفاد کے پراجیکٹ میں ہمارے سٹاف کی بھی اتنی محنت ہے جتنی ہماری،پاکستان کی ترقی کیلئے آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے۔

مزید :

قومی -