آپ کی نظر میں ہم چور ہیں لیکن ہمارے ووٹر سمجھتے کہ ہیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان پریشان ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کےرہنماخواجہ سعدرفیق نےکہاہےکہ نفرت اور تعصب میں گندے لوگوں کے ساتھ بات کرنا مشکل ہے،اس تعصب کی بنیاد آپ نے رکھی، توفیق ملی تو حل بھی آپ ہی کریں گے،وزیر خارجہ کو درست حقائق نہیں بتائے گئے،لیول تھری کی صرف ایک لیب ہے جو لاہور میں ہے، جنوبی ایشیا میں بہترین تشخیصی سہولیات کے دعوی سے ہم اتفاق نہیں کرتے،معاشی صورتحال مزید ابتر ہو گی , محصولات کا ہدف 55 ہزار ارب تھا،حکومت صرف 37 ہزار ارب روپے اکٹھے کر سکی,نیب کا ہمارے دور میں بھی غلط استعمال ہوا,اب بھی غلط استعمال ہو رہا ہے,خورشید شاہ جیسا روادار آدمی ابھی تک جیل میں ہے،حمزہ شہباز اب بھی جیل میں ہے,آپ کی نظر میں ہم چور ہیں لیکن ہمارے ووٹر سمجھتے کہ ہیں ہم ٹھیک ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا 16 ماہ کی قید کاٹنے کے بعد آج بات کرنے کا موقعہ ملا ہے،نفرت اور تعصب میں گندے لوگوں کے ساتھ بات کرنا مشکل ہے،اس تعصب کی بنیاد آپ نے رکھی توفیق ملی تو حل بھی آپ ہی کریں گے،وزیر خارجہ کو درست حقائق نہیں بتائے گئے،لیول تھری کی صرف ایک لیب ہے جو لاہور میں ہے،جنوبی ایشیا میں بہترین تشخیصی سہولیات کے دعوے سے ہم اتفاق نہیں کرتے، تافتان میں حکومتی بد نظمی کے بعد تباہی ہوئی،کرونا کا 8 ہزار کا ٹیسٹ 2 سے ڈھائی ہزار تک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پی سی آر مشین بھی تھوڑی موڈیفیکیشن کے ساتھ کرونا ٹیسٹ کر سکتی ہے،پی سی آر مشین ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موجود ہے،ہمارے ملک میں کرونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد درست نہیں ہے،مشیر صحت تو عوام کو جوابدہ نہیں ہیں،ہمارے یا آپ کے دور میں وزیر اعظم فیصل آباد کا گھنٹہ گھر بن جائے گا تو کام نہیں چلے گا،حکومت تمام ڈاکٹرز کو پی پی ایز نہیں دے رہی،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو پی پی ایز نہ ملنے کی وجہ سے کورونا ہو رہا ہے،قرنطینہ مراکز میں سہولیات نہیں،کھانا بھی اچھا نہیں مل رہا،بیرون مل سے آنے والوں کے نتائج 24 گھنٹے میں ممکن بنائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا معاشی صورتحال مزید ابتر ہو گی,محصولات کا ہدف 55 ہزار ارب تھا،حکومت صرف 37 ہزار ارب روپے اکٹھے کر سکی,نیب کا ہمارے دور میں بھی غلط استعمال ہوا,اب بھی غلط استعمال ہو رہا ہے,خورشید شاہ جیسا روادار آدمی ابھی تک جیل میں ہے،حمزہ شہباز اب بھی جیل میں ہے,آپ کی نظرمیں ہم چور ہیں لیکن ہمارے ووٹر سمجھتے کہ ہیں ہم ٹھیک ہیں,جس نے ٹائیگر فورس کی تجویز دی وہ کبھی کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکا,ٹائیگر فورس کے بجائے سرکاری ادارے استعمال کریں۔