شہریار آفریدی ایسی کمیٹی کے چیئرمین منتخب کہ مولانا فضل الرحمان بھی ششدر رہ جائیں گے

شہریار آفریدی ایسی کمیٹی کے چیئرمین منتخب کہ مولانا فضل الرحمان بھی ششدر رہ ...
 شہریار آفریدی ایسی کمیٹی کے چیئرمین منتخب کہ مولانا فضل الرحمان بھی ششدر رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا تاہم حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیئرمین کمیٹی کے لیئے شہریارخان آفریدی کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے باعث اپوزیشن ارکان نے احتجاجا کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا، رکن کمیٹی ثنا اللہ خان مستی خیل نےشہریارخان آفریدی کانام چیئرمین کمیٹی کےلئے تجویز کیا تاہم حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کمیٹی کےدرمیان چیئرمین کمیٹی کےلئےشہریارخان آفریدی کےنام پراتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے باعث اپوزیشن ارکان کمیٹی نےاحتجاجاکمیٹی سےواک آؤٹ کردیاتاہم کثرت رائے سےشہریار خان آفریدی کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

مزید :

قومی -