کرکٹر عمراکمل کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کراچی سے گرفتار

کرکٹر عمراکمل کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کراچی ...
کرکٹر عمراکمل کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کراچی سے گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم بکی ساجد عرف بانڈ کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا جس کوقبضہ میں لے لیا گیا۔ساجد کے نیٹ ورک میں چارلی عرفان اور عرفات سامل ہیں۔ملزمان کو بعض پولیس اہلکاروں کی بھی مدد حاصل ہے،گروہ کا ماسٹر مائنڈ عاطف ڈالر ہے جو تاحال منظر عام سے غائب ہے جس کی تلاش میں سکیورٹی اہلکار مصروف عمل ہیں۔ ملزم کااصلی نام آفتاب احمد ولد عبدالروف ہے۔ گرفتار نہ کئے جانے والے دیگر ملزمان میں وقاض عرف پرنس،لال چنداورروی کمار شامل ہیں۔ملزمان دیگر ملکوں سے ویب پورٹلز کے ذریعے رابطے میں تھے،فنڈزحوالہ مرچنٹس کے ذریعے منتقل کئے جاتے تھے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

مزید :

کھیل -