کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ، دبئی نے سیاحوں کو وہ سہولت دے دی جس کا دوسرا کوئی ملک تصور بھی نہیں کرسکتا

کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ، دبئی نے سیاحوں کو وہ سہولت دے دی جس کا دوسرا کوئی ...
کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ، دبئی نے سیاحوں کو وہ سہولت دے دی جس کا دوسرا کوئی ملک تصور بھی نہیں کرسکتا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سیاحت کے فروغ کیلئے کورونا لاک ڈاؤن میں مخصوص نرمی کردی گئی ہے۔

سپریم کمیٹی آف کرائسز منیجمنٹ کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے ہوٹلوں کو نجی ساحل (پرائیویٹ بیچز) کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہوٹلوں کو اپنی ذاتی بیچز صرف مہمانوں کیلئے کھولنے کی اجازت ہوگی اور اس دوران حفاظتی تدابیر کا خیال رکھنا ہوگا۔

دبئی میں سائیکلنگ ، واٹر سپورٹس، سکائی ڈائیونگ کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، فیری آپریشن، واٹر ٹیکسی، ابراس اور کارشیئرنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے باوجود احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، لوگوں کو سماجی فاصلہ قائم رکھنا ہوگا اور ایک جگہ پر 5 سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -