"اسد عمر اور عثمان بزدار کے متضاد بیانات ، خدشہ ہے کہ شوگر کمیشن وزیر اعظم کو  ہی ۔۔۔" ڈاکٹر شاہد مسعود کا بڑا دعویٰ

"اسد عمر اور عثمان بزدار کے متضاد بیانات ، خدشہ ہے کہ شوگر کمیشن وزیر اعظم کو  ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر اور عثمان بزدار کے متضاد بیانات کے باعث خدشہ ہے کہ شوگر کمیشن وزیر اعظم عمران خان کو طلب نہ کرلے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے  ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ شوگر کمیشن میں اسد عمر اور عثمان بزدار کے متضاد بیانات آئے ہیں۔ ان کے اتنے متضاد بیانات ہیں کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ  شوگر کمیشن کہیں وزیر اعظم عمران خان سے جواب نہ طلب کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیا ہیں، اور واجد ضیا تو پھر  واجد ضیا ہیں جو نواز شریف کو بھی طلب کرچکے ہیں، متضاد بیانات کے باعث  ہوسکتا ہے کہ معاملہ گمبھیر ہوجائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -