"شوگر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ایک سپیشل اسسٹنٹ نے عثمان بزدار کی تیاری کرائی لیکن وہ پھر بھی سارا ملبہ ان لوگوں پر ڈال کر آگئے" عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف

"شوگر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ایک سپیشل اسسٹنٹ نے عثمان بزدار کی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار شوگر کمیشن کے سامنے سارا ملبہ اپنے چیف سیکرٹری سمیت 2 سے 3 سیکرٹریوں پر ڈال کر آگئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شوگر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ملک کی ایک اہم ترین شخصیت نے عثمان بزدار کی  2 سے 3 گھنٹے تیاری کرائی ،یہ شخصیت سپیشل اسسٹنٹ ہے ، وہ  کچھ روز پہلے بھی لاہور آئے تھے اور انہوں نے عثمان بزدار سے کہا کہ چینی سکینڈل میں آپ کا بچنا بہت مشکل ہے۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بریفنگ اور سوالوں کی تیاری کے باوجود کمیٹی کے سامنے ایسی باتیں کردیں  کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔ وہ اپنے چیف سیکرٹری اور 2 سے 3 سیکرٹریوں کو پھنسوا آئے ہیں۔یہ کیس اب دوسری طرف جارہا ہے، سبسڈی ختم کرکے سٹے بازی اور ٹیکس چوری کی طرف لایا جارہا ہے۔ایک صاحب کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان کے بیانات پر جائیں تو ہمیں وزیر اعلیٰ سے یہ کہنا پڑنا تھا کہ آپ ہمارے پاس کچھ دن تشریف رکھیں ہمیں آپ سے مزید بھی بات کرنی ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عثمان بزدار بہت سادہ آدمی ہیں ، انہیں بات گھمانی نہیں آتی ۔ کمیشن کے سامنے انہوں نے سادگی میں کہہ دیا کہ انہیں اتنا اس بارے میں نہیں پتا۔ انہیں فلاں بندے نے حکم دیا تھا کہ ہر حال میں سبسڈی دی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -