طلبا ء کیلئے بری خبر، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نےاربوں روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنا لیا

طلبا ء کیلئے بری خبر، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نےاربوں روپے ہتھیانے کا ...
طلبا ء کیلئے بری خبر، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نےاربوں روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) طلبا ء کیلئے بری خبر، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نےداخلہ فیسیں واپس نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  بورڈ امتحانات منسوخ کر دیئے گئے لیکن کسی طالب علم کو جمع کرائی گئی امتحانی فیس واپس نہیں ہوگی، پنجاب کا کوئی بھی بورڈ داخلہ فیس واپس نہیں کرے گا، نہم، دہم گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کے لیے جمع کرائی گئی داخلہ فیس واپس نہیں ہوگی، دسویں جماعت کے امتحانات لے لیے گئے ہیں لیکن پریکٹیکل نہیں ہوئے، نویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کردیا گیا، امتحانات کے لیے 41 لاکھ بچوں نے داخلہ جمع کرایا، صوبے کے نو تعلیمی بورڈز کو کروڑوں روپے داخلہ فیس وصول ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -