سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں پر برس پڑے

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں پر برس پڑے
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ(ن)کےرہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ نیب سے پلی بارگین کرنے والوں کےلیےچھوٹ جبکہ معذوروں کاکوٹا ختم کرنے کےلیےآرڈیننس جاری کردیاگیا،یہ ہے صاف چلی شفاف چلی تحریکِ انصاف چلی،شکرہے کہ ڈی ویلیوایشن اور ہائی انٹرسٹ ریٹ کےحمایتی دوستوں کو آخرکاراِن پالیسیوں کےناقابلِ تلافی نقصانات کی سمجھ آنےلگی،تحریک انصاف کےدور میں خطرناک افراط زر عام آدمی، متوسط اور اعلیٰ درمیانے درجے کے طبقے کے لئے الارمنگ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اورمختلف خبروں کاحوالہ دیتے ہوئے اپنے ٹویٹس میں اسحاق ڈار نے کہاکہ نیب سے پلی بارگین کرنے والوں کے لئیے چھوٹ جبکہ معذوروں کا کوٹا ختم کرنے کے لئیے آرڈیننس جاری۔ یہ ہے صاف چلی شفاف چلی تحریکِ انصاف چلی!۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ کچھ دوست جو ڈی ویلیوایشن (اور نتیجتا ہائی انٹرسٹ ریٹ) کے بڑے حمایتی تھے، شکر ہے کہ آخرکار ان احباب کو بھی اِن پالیسیوں کے ناقابلِ تلافی نقصانات کی سمجھ آنے لگی۔ اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر سرخرو کیا۔ اسحاق ڈار نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 2018میں جو غذائی افراط زر ورثے میں ملی وہ صرف ایک فیصد تھی جبکہ اب کووڈ19نے اب اس افراط زر کوانتہائی خطرناک نکتے پرلاکھڑ اکیاہے جو کہ انتہائی الارمنگ اور اونچی سطح پر ہے۔ اور یہ نہ صرف ایک عام آدمی بلکہ متوسط اور اعلیٰ درمیانے درجے کے طبقے کے لئے بھی خطرناک ہے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -