دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر، ٹھیکہ کس کو دے دیا گیا؟

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر، ٹھیکہ کس کو دے دیا گیا؟
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر، ٹھیکہ کس کو دے دیا گیا؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او اور پاور چائنہ کے جوائنٹ وینچر کو ایوارڈ کردیا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 دہائیوں کے بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ہے ۔

دیامر بھاشا ڈیم کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔442 ارب روپے مالیت کا کنٹریکٹ پاور چائنہ اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے۔ اس معاہدے میں ڈائی ورژن سسٹم ، مرکزی ڈیم، پل اور پن بجلی گھر کی تعمیر شامل ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ 5 دہائیوں کے بعد پاکستان میں اتنا بڑا پراجیکٹ شروع ہونے جارہا ہے، یہ ایک تاریخی دن ہے، اس معاہدے سے پاک چین دوستی کا نیا باب شروع ہوگیا ۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ  دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی ۔ ڈیم میں 6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوگا۔ اس پراجیکٹ سے نہ صرف تربیلا ڈیم کی زندگی میں 35 سال کااضافہ ہوگا بلکہ 1.2 ملین ایکڑ زمین بھی آباد ہوگی۔

مزید :

قومی -