امریکہ میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

امریکہ میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے
امریکہ میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

  

واشنگنٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں دوطیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے،تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں  ایک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔حادثہ امریکی شہرڈینور کے قریب پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں ہوائی جہاز ڈینور ائیرپورٹ سے سلیدا ائیرپورٹ آجا رہے تھے۔حادثہ اسٹیٹ پارک کے اوپر پیش آیا،  ایک طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اس کا پائلٹ باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -