یحییٰ بٹ کی فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

یحییٰ بٹ کی فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ
یحییٰ بٹ کی فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ یحییٰ بٹ نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ  میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں یحییٰ بٹ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ قبلہ اول کے حوالے سے سازشیں کر رہا ہے، آئے روز نہتے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ کو فرد واحد کی طرح اسرائیل کو واضح پیغام دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر مظالم بند نہ ہوئے تو کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔

یحییٰ بٹ نے پاکستان کی مذہبی قیادت سے مطالبہ کیا کہ یہاں سے لوگ فلسطین جائیں اور اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے عالمی برادری پر واضح کیا کہ اگر اسرائیلی مظالم کے آگے بند نہ باندھا گیا تو پوری دنیا کے مسلمان کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -