ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات، عیدالفطر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات، عیدالفطر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات، عیدالفطر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ کو آج کسی نہ کسی ذریعے سے کچھ رقم ملے گی، جس کی بے حد ضرورت تھی اور ذہنی پریشانی کم ہوگی جو لوگ روزگار کا سلسلہ چاہتے ہیں وہ سات یوم انتظار کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 زائچہ پھر بند ہو گیا ہے۔ ایسا ہوتا ہے تو انسان ایک جگہ بلاک ہوکر رہ جاتا ہے۔ اس لئے خاموشی سے دن گزاریں اور ذرا اپنے پرانے معاملات ٹھیک کریں، ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 آج ایک اہم معاملے میں آپ کو خوشی کی خبر ملے گی اور آنے والے دنوں کی خوشیاں بھی چہرے پر نمایاں ہوں گی۔ اولاد کے حوالے سے خاص طور پر کچھ فیصلہ بھی متوقع ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 جن افراد سے آپ نے توقع رکھی تھی۔ آج وہ فون تک نہیں اٹھائیں گے۔ اس لئے ذہنی طور پر تیار رہیں اور جو لوگ کبھی کام نہیں آئے تھے۔ آج مدد کے لئے تیار ہو سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 خوشی کی ایک خبر آ سکتی ہے، جس مسئلے میں تھے۔ اس سے نجات ملے گی جو وبا کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ اللہ پاک سے امید ہے کہ آپ کی پوری فیملی اس سے محفوظ رہے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آج جن افراد نے کوئی بڑا کام کرنا تھا، ان کے لئے بھی کامیابی کی خبرنہیں، البتہ صرف اولاد اور گھر والوں کے ساتھ بے کار وقت گزرے گا،جس میں کل کی فکر ہو سکتی ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 حالات بدلنے اولے ہیں۔ فکر مند نہ ہوں۔ ابھی تو آپ کو جو خوشیاں کل ملنی والی ہیں۔ اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر منائیں اور جو حالات مالی حوالے سے خراب تھے ان میں آج ہی بہتری ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 سکون نصیب ہوگا۔ کافی دنوں سے مشکل میں چل رہے تھے۔ اب اس کا حل ملنا مشکل ہوگا۔ سب سے پہلے صحت کا مسئلہ حل ہوگا اور پھر باقی تمام بھی، اللہ بہتر کرے گا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آپ کی ایک بڑی ضرورت آج پوری ہو گی، جس سے کل کی جو فکر تھی وہ ان شاءاللہ ضرور ختم ہو جائے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں تھے، اب آزاد ہو جائیں گے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 اپنے گھر والوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور وقت کے حساب سے چلنا سیکھیں، یہ دن جیسے تیسے گزر جائیں گے۔ اللہ پاک نے چاہا تو پھر اچھا وقت لوٹ آئے گا۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 جو لوگ اپنے گھر کی ٹینشن لے رہے ہیں۔ وہ بالکل مت گھبرائیں۔ اب ستاروں کی چال بدلنا شروع ہو گئی۔ اگلے دس دن بڑے اہم رہیں گے،سب کچھ بہتری میں آجائے گا۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آج ایک اہم دن ہے۔ اندرون خانہ کچھ تو آپ کے حق میں ہوگا اور ایک پریشانی بھی انشاءاللہ ختم ہو جائے گی۔ آج دوپہر سے اچھی خبریں آناشروع ہوں گی۔