یورپی یونین کیلئے برآمدات کا حجم 477ارب کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا:مشیر تجارت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران یورپی یونین کیلئے پاکستانی برآمد میں ایک ارب 10کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے برآمدی حجم سات ارب 47کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ٹوئٹر پیغام میں رزاق داؤد نے لکھا کہ جولائی2020 سے اپریل 2021 کے درمیان یورپی یونین کے لئے پاکستانی برآمدات میں 17.4 فیصد اضافہ ہوا اس عرصے میں یورپی یونین کیلئے برآمدات 7ارب 47کروڑ 40لاکھ ڈالر رہیں۔گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 6ارب 36کروڑ 70لاکھ ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ کیلئے پاکستانی برآمدات میں 23فیصد، سویڈن کیلئے 21فیصد، نیدرلینڈ 21 فیصد اضافہ ہوا، جرمنی کیلئے برآمدات 19فیصد، فرانس 14 بلجیم 12اور اٹلی کیلئے برآمدات 4فیصد بڑھیں،دس ماہ میں سپین کو برآمدات میں 2فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے، مشکل حالات میں برآمدات میں اضافے پر برآمدکنندگان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، برآمدکنندگان کو سہولیات کی فراہمی پر ٹریڈ افسران کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے۔
مشیر تجارت