مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج عید کروانے پر سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا بیان سامنے آ گیا 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج عید کروانے پر سابق چیئرمین مفتی منیب ...
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج عید کروانے پر سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا بیان سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو من پسند ، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا، رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔مفتی منیب نے مزید کہا کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرت نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روضہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -