فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا ہوگئی ، عالمی برادری کی خاموشی  انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے:سردار تنویر الیاس

فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا ہوگئی ، عالمی برادری کی خاموشی  انتہائی شرمناک اور ...
فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا ہوگئی ، عالمی برادری کی خاموشی  انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے:سردار تنویر الیاس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا ہوگئی ہے مگر عالمی ضمیر مردہ ہیں،مظلوم فلسطینیوں سے قابض فوج ان کی چھت بھی چھین رہی ہے، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی  انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ،عید الفطر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری،فلسطینی بھائیوں کیلئےدعاگو ہیں جو اپنی آزادی کیلئے ایک اور عید بھی مزاحمت کرتے ہوئے گزاررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ میں اہل وطن،دیار غیر میں مقیم پاکستانی و کشمیری بھائیوں اور ملت اسلامیہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں،اوورسیز کمیونٹی کا پاکستانی معیشت میں جاندار کلیدی کردار ہے جو ناقاببل فراموش ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نےہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا، اللہ رب العزت ہمارے روزوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ مبارک میں قبول فرمائے۔انہوں نے کہا کہ وہ خطہ کے کشمیر کے عوام کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہیں اور عید کے ان  لمحات میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آزادی کی اس تحریک میں ہم ان کے ساتھ ہیں،ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ اور صبح  آزادی کا سویرا ضرور طلوع ہو گا ،کشمیریوں کے حق آزادی اور جذبہ حریت کو مودی کی ظالم و جابر حکومت کبھی ختم نہیں کرسکتی ۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عید کے پرمسرت لمحات وہ اپنے  کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھکی بنگو میں گذاریں گے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -