سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عید کے موقع پر کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کی اپیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو عید کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے اور غیر ضروری طور پر بڑے اجتماعات پر جانے سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ کورونا وباءکا جلد خاتمہ ہو اور حالات دوبارہ معمول پر آجائیں آج کا دن گزشتہ سال کے دوران کورونا وباءسے شہید ہونے والے ہمارے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے-کورونا سے فرنٹ لائز پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف اور میڈیا کے نمائندوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔