وزیراعظم اور سعودی فرمانروا کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش

وزیراعظم اور سعودی فرمانروا کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی مظالم پر ...
وزیراعظم اور سعودی فرمانروا کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران وزیراعظم نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہارکیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم نے سعودی عرب کی سلامتی، حرمین شریفین کےتحفظ کےعزم کااظہار کیا اور سعودی عرب کی جانب سے شاندار مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔