ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے

ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے
ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی زد میں آ کر ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے بھارت کو بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور عام عوام کے ساتھ فلمی شخصیات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے تیلگو فلموں کے اداکار اور معروف ٹی وی میزبان تھمالا نرسمہا ریڈی بھی چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اداکار چند روز سے کورونا کے باعث حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔

تھمالا نرسمہا کے انتقال پر متعدد فملی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

تفریح -کورونا وائرس -