عید سادگی سے منا کر ذمہ دارقوم کا ثبوت دیں، یاسمین راشد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ساری قوم عیدالفطر کو سادگی سے منا کر ذمہ درار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے اورحفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔
وزیر صحت نے کہا کہ کوروناکے باعث پنجاب میں 8ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔