ہسپانوی وزارت صحت کے پاس غیرقانونی تارکین وطن کی ویکسینیشن کا طریقہ ہی موجود نہ ہونے کا انکشاف
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کی وزارت صحت کے پاس غیر قانونی سٹیٹس کے حامل امیگرنٹس کو ویکسینیشن دینے کے بارے میں کوئی طریق کار موجود نہیں جوتشویش ناک بات ہے،حالانکہ ہسپانوی وزیرصحت کیرولینا داریاس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام رہائشیوں کو ملک میں ویکسین دی جائے گی ۔
آرگنائزیشن ”ریگولیسان یا“نے مطالبہ کیا ہے الیگل سٹیٹس کے حامل امیگرنٹس کو ویکسین دینے والی فہرست میں شامل کیا جائے اور ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے۔