گوجرانوالہ میں کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، ہلاکتیں اتنی زیادہ کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

گوجرانوالہ میں کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، ہلاکتیں اتنی زیادہ کہ آپ کو بھی ...
گوجرانوالہ میں کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، ہلاکتیں اتنی زیادہ کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے گدا گروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے عید گاہ کے باہر بیٹھے بھیک مانگنےوالوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -