عید متنازعہ ہونے کی خبروں کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان

عید متنازعہ ہونے کی خبروں کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا اپنی رویت ہلال کمیٹی کے ...
عید متنازعہ ہونے کی خبروں کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان

  

 مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے پاکستان میں عید کے متنازعہ اعلان پر تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی عید منانی تھی تو رویت ہلال کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین میں مظالم امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، انشاء اللہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا، کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب دونوں جانب کشمیری مل کر عید منائیں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -