وزیر اعظم عمران خان کی عیدالفطر خاموشی سے گزارنے کی اپیل، دو وجوہات بھی بیان کردیں

وزیر اعظم عمران خان کی عیدالفطر خاموشی سے گزارنے کی اپیل، دو وجوہات بھی بیان ...
وزیر اعظم عمران خان کی عیدالفطر خاموشی سے گزارنے کی اپیل، دو وجوہات بھی بیان کردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرا عظم عمران خان نے پوری امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی عید بہت مختلف ہے جسے دو وجوہات کی بنا پر خاموشی سے گزرانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کی عید بہت مختلف ہے جسے 2 اہم وجوہ کی بناءپر ہمیں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہئے۔

اول: کوروناوباءپاکستان میں جس کے پھیلاو پر ہم نے دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے چنانچہ لازم ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر ایس اوپیز بطورخاص ملحوظ خاطر رکھیں۔

 دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم ان اہل کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -