سلمان خان کی فلم رادھے ریلیز، عید کے پہلے ہی دن "تباہی" مچادی

سلمان خان کی فلم رادھے ریلیز، عید کے پہلے ہی دن "تباہی" مچادی
سلمان خان کی فلم رادھے ریلیز، عید کے پہلے ہی دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم رادھے نے ریلیز کے چند منٹوں میں ہی "تباہی" مچادی۔

سلمان خان کی نئی فلم "رادھے" آج عید کے پہلے روز دوپہر 12 بجے آن لائن ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کی گئی تھی۔ سلمان خان کی فلم ریلیز ہوتے ہی انڈیا سمیت دنیا بھر سے شائقین نے ویب سائٹ پر لاگ اِن کیا جس کی وجہ سے ٹریفک حد سے زیادہ ہوگئی اور سرور کریش کرگیا۔ اس دوران بعض مداح تو فلم دیکھنے میں کامیاب رہے جبکہ بہت سے لوگ سرور کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔

فلم رادھے کی ہدایتکاری کوریو گرافر پربھو دیوا نے کی ہے۔ اس میں سلمان خان کے ساتھ دشا پاٹنی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شروف بھی مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -