مردہ قرار دیے گئے شخص کی لاش چِلر پر رکھ دی گئی، پھر بیٹی نے ایسی چیز دیکھ لی کہ سب ہکا بکا رہ گئے

مردہ قرار دیے گئے شخص کی لاش چِلر پر رکھ دی گئی، پھر بیٹی نے ایسی چیز دیکھ لی ...
مردہ قرار دیے گئے شخص کی لاش چِلر پر رکھ دی گئی، پھر بیٹی نے ایسی چیز دیکھ لی کہ سب ہکا بکا رہ گئے

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ڈاکٹرز نے زندہ شخص کو مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سلطان پور میں محکمہ صحت کے حکام نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 سالہ عبدالمعبود کو مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد لاش کو چِلر پر رکھ دیا گیا لیکن پھر مرحوم کی صاحبزادی نے کفن ہلتا ہوا محسوس کیا تو اس نے گھر والوں کو بتایا۔ اہل خانہ نے جب نبض چیک کی تو وہ چل رہی تھی جس کے فوری بعد عبدالمعبود کو لکھنؤ منتقل کیا گیا تاہم وہاں سات گھنٹے بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔

مرحوم کی بھابھی شاہدہ کے مطابق انہیں سانس لینے میں دشواری تھی، جب ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹرز نے کچھ انجیکشن لگائے لیکن آکسیجن لگانے سے انکار کردیا اور بعد ازاں انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -