عمران خان اور فلسطینی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

عمران خان اور فلسطینی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا
عمران خان اور فلسطینی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان  اور  فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ٹیلی فونک گفتگو میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو  ہوئی۔ اس دوران وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھایا جائے گا اور اسرائیل کے جنگی جرائم کو سب کے سامنے لایا جائے گا۔

واضح رہےکہ آج صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کو خط بھی لکھا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -