ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 کو ہ پیما جان کی بازی ہارگئے

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 کو ہ پیما جان کی بازی ہارگئے
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 کو ہ پیما جان کی بازی ہارگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کے دوران دو غیر ملکی کو ہ پیما جان کی بازی ہارگئے۔
ہلاک کوہ پیماؤں کا تعلق امریکہ اور سوئٹزر لینڈ سے تھا۔ نیپال کی حکومت کی جانب سے بھی مہم کے دوران کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے دوران ایک سال میں تقریبا پانچ کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔سوئس کوہ پیما کی شناخت 40 سالہ عبداللہ وڑائچ کے نام سے کی گئی ہے، جو چوٹی کے قریب ترین پہنچ کر حادثے کا شکار ہوئے۔ عبداللہ وڑائچ کو چوٹی کی بلندی پر آکسیجن کی کمی کا سامنا تھا۔حادثے میں ہلاک دوسرے امریکی کوہ پیما کی شناخت پووی لیو کے نام سے کی گی ہے، جن کی عمر 55 سال تھی ۔ پووی شدید برف باری کی وجہ سے اسنو بلائنڈنس اور آکسجین میں کمی کا شکار ہوئے تھے اور چوٹی کے قریب ہی ہلاک ہوئے۔

مزید :

کھیل -