ٹریفک پولیس نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

ٹریفک پولیس نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی
ٹریفک پولیس نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دنوں میں شہریوں کے چالان نہیں کئیے جائیں گے۔

سی ٹی اولاہور سید حماد عابد نے وارڈنز کو عیدالفطر کے تینوں دن چالان کرنے سے روک دیا۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے وارننگ دی جائے گی،جبکہ ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیف سٹیز کی جانب سے بھی عید کے ایام میں ای چالان ڈیفالٹرز گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ روک دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -