چاند کا معاملہ، مفتی عدنان کاکاخیل کا اہم بیان سامنے آگیا

چاند کا معاملہ، مفتی عدنان کاکاخیل کا اہم بیان سامنے آگیا
چاند کا معاملہ، مفتی عدنان کاکاخیل کا اہم بیان سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مبلغ اور مفتی عدنان کاکا خیل نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اعلان حتمی ہے، قضا روزہ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’چاند کے معاملے میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی حیثیت قاضی کی ہے ،لہذا اس کی جانب سے شہادتیں قبول کر کے عید کا اعلان کر دینے کے بعد اب کسی تشویش کی ضرورت نہیں اور نہ قضا روزہ رکھنے کی ضرورت ہے۔اجتماعیت کے ان مواقع پر تشویش و انتشار پھیلانے سےگریز کرنا چاہیے لہذا خوشدلی سے عید منائیے۔‘

مزید :

قومی -