کورونا کے مریض شوہر کو ہسپتال لے جانے والی خاتون کے ساتھ ہسپتال عملے کی انتہائی شرمناک حرکتیں
پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے کورونا کے مریض شوہر کو ہسپتال لے کر گئی تو عملے نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔
مدھو بنی کی رہائشی روچی روشن اور ان کے شوہر روشن چندر داس ہولی کا تہوار منانے کیلئے بھاگل پور گئے تھے جہاں روشن چندر کورونا کی لپیٹ میں آگئے۔ انہیں بھاگل پور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم بعد میں انہیں ریاستی دارالحکومت پٹنہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
روچی روشن نے الزام عائد کیا ہے کہ بھاگل پور کے ہسپتال میں طبی عملہ میرے شوہر کا علاج کرنے کی بجائے مجھے ہراساں کرنے میں دلچسپی لیتا تھا جس کی وجہ سے وہ پٹنہ گئیں لیکن وہاں بھی طبی عملے نے نہ صرف لاپرواہی کا مظاہرہ کیا بلکہ مجھے وہاں بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔