او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی درخواست مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہوگا۔فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 86 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بینکوں ، گھروں اور بلندو بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اسرائیلی کی جانب سے عید کے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔