چاند کا تنازعہ، وزارت مذہبی امور کا موقف بھی آگیا

چاند کا تنازعہ، وزارت مذہبی امور کا موقف بھی آگیا
چاند کا تنازعہ، وزارت مذہبی امور کا موقف بھی آگیا
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الفطر کے چاند کے تنازعے پر وزارت مذہبی امورکا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کو نظر آنے والے چاند کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ 2 شوال المکرم کا چاند ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا " اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوال المکرم کا چاند جس کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا۔ پوری پاکستانی قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے کل کے فیصلے کو سراہ رہی ہے۔ شکر الحمد للہ رب العالمین۔"

مزید :

قومی -ماحولیات -اہم خبریں -