بحیرہ عرب میں طوفان بننے لگا، کراچی سے کتنی دور ہے؟ بڑی خبر آگئی

بحیرہ عرب میں طوفان بننے لگا، کراچی سے کتنی دور ہے؟ بڑی خبر آگئی
بحیرہ عرب میں طوفان بننے لگا، کراچی سے کتنی دور ہے؟ بڑی خبر آگئی
سورس:   File/Pixabay

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سمندری طوفان کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ انتہائی کم ہے جس میں اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں شدت آسکتی ہے۔ ہوا کا یہ کم دباؤ 16 مئی تک سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے جو کہ کراچی سے 1440 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔

ٹراپیکل سائیکلون سنٹر نے واضح کیا ہے کہ طوفان کا رخ شمال مغرب کی طرف ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ساحلوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ حکام نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

مزید :

ماحولیات -