گرمی سے تنگ احمد شہزاد شمالی علاقہ جات پہنچ گئے

گرمی سے تنگ احمد شہزاد شمالی علاقہ جات پہنچ گئے
گرمی سے تنگ احمد شہزاد شمالی علاقہ جات پہنچ گئے
سورس: Instagram/iahmadshahzad

  

لاہور(آئی پی ایس )لاہور کی گرمی سے نجات حاصل کرنے لیے احمد شہزاد نے شمالی علاقہ کا رخ کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر اور بیٹر احمد شہزاد ان دنوں گرمی سے کافی پریشان نظر آرہے ہیں جس کے باعث انہوں نے ٹھنڈے علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا۔

احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرے خوبصورت ملک میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے، لاہور کی گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پہاڑوں میں کچھ وقت گزار رہا ہوں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے 30 سالہ بیٹر احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر میں 5 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے جس میں ان کی 10 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیریئر میں 59 چھکے اور 525 چوکے لگائیں ہیں جبکہ سب سے زیادہ انہوں نے ٹیسٹ میں 176، ون ڈے میں 124 اور ٹی ٹوئنٹی میں 111 رنز اسکور کیے ہیں۔یاد رہے کہ احمد شہزاد نے 2009 میں ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا۔

مزید :

کھیل -