محبوبہ سے ملاقات کے لیے پورے گاﺅں کی بجلی کاٹنے والا الیکٹریشن بالآخر پکڑا گیا

محبوبہ سے ملاقات کے لیے پورے گاﺅں کی بجلی کاٹنے والا الیکٹریشن بالآخر پکڑا ...
محبوبہ سے ملاقات کے لیے پورے گاﺅں کی بجلی کاٹنے والا الیکٹریشن بالآخر پکڑا گیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کے لیے گاﺅں کی بجلی کاٹ دینے والا نوجوان بالآخر دھر لیا گیا۔ ٹربیون انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع پورنیا میں پیش آیا جہاں نوجوان گنیش پور گاﺅں کی رہائشی اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے پورے گاﺅں کی بجلی بند کر دیتا تھا۔ 

کئی روز سے رات کو مقرر وقت پر بجلی دو تین گھنٹے کے لیے بند ہو جاتی تھی۔ گاﺅں والے پریشان تھے کیونکہ اردگرد کے دیہات میں اس وقت بجلی آ رہی ہوتی تھی۔ جب انہوں نے تحقیق کی تو انہیں حقیقت کا علم ہو گیا اور انہوں نے اپنے گاﺅں کی لڑکی سے ملنے کے لیے آنے والے اس عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

گاﺅں کے رہائشی مرار رام مرمو کا کہنا تھا کہ اگلی رات جب بجلی بند ہوئی تو گاﺅں کے لوگ گاﺅں کے سرکاری سکول پہنچ گئے جہاں لڑکا لڑکی ملتے تھے۔ لوگوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پورے گاﺅں میں گھمایا اور بعد ازاں سرپنچ کی موجودگی میں اسی لڑکی کے ساتھ اس کی شادی کردی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -