عامر لیاقت حسین کی مبینہ نازیبا ویڈیوز کا معاملہ، اداکارہ متھیرا ایک بار پھر دانیہ شاہ پر برس پڑیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے پر ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ایک بار پھر دانیہ شاہ پر برس پڑیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے دانیہ شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ انتہائی کراہت آمیز اور شرمناک حرکت کی ہے اس عورت نے۔ اس کی یہ حرکت قانوناً بھی غلط ہے۔ کسی کی نجی ویڈیوز لیک کرنا قانوناً جرم ہے۔“
متھیرااپنی پوسٹ میں مزید لکھتی ہے کہ ”یہ ایک جاہلانہ اقدام تھا۔ اس طرح اپنے سابق شوہر یا بیوی کی ذاتی چیزیں منظرعام پر لانا کسی طور درست نہیں ہو سکتا۔ میرے خیال میں اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ میں نہیں جانتی کیوں مگر یہ واقعی ایک انتہائی گھٹیا حرکت تھی۔“
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر جب دانیہ شاہ کی طرف سے عامر لیاقت حسین پر منشیات کے استعمال اور گھریلو تشدد جیسے الزامات عائد کیے گئے، تب بھی متھیرا عامر لیاقت کے حق میں بولی تھیں اور ان الزامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہمیشہ مرد ہی غلط نہیں ہوتے، بعض اوقات عورتیں بھی بری ہو سکتی ہیں۔“