سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو لاکھوں روپے جرمانہ، وجہ بھی سامنے آگئی

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو لاکھوں روپے جرمانہ، وجہ بھی ...
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو لاکھوں روپے جرمانہ، وجہ بھی سامنے آگئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے اپنی آمدن چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی کو 10لاکھ روپے جرمانہ عائر کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماءکی اہلیہ نے 2016ءمیں ایک ’اوڈی‘ کار خریدی تھی مگر اسے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔ 

مہرین قریشی نے 50لاکھ روپے مالیت کی اس گاڑی پر ٹیکس بھی ادا نہیں کیا تھاچنانچہ گاڑی ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس چوری کرنے پر انہیں 10لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایکسائز سے ’اے اے سی058‘ نمبری گاڑی کی رجسٹریشن کا ریکارڈ حاصل کرکے چھان بین شروع کی تھی اور 4مرتبہ مہرین قریشی کو نوٹس بھجواکر ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے کبھی کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -