شراب کے نشے میں دھت 2مسافروں نے دوران پرواز پائلٹ کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

شراب کے نشے میں دھت 2مسافروں نے دوران پرواز پائلٹ کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
شراب کے نشے میں دھت 2مسافروں نے دوران پرواز پائلٹ کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سورس: Twitter

  

بڈاپسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگری کی فضائی کمپنی ’وِز ایئر‘ کی ایک پرواز میں شراب کے نشے میں دھت 2مسافروں نے پائلٹ ہی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔" ڈیلی سٹار"کے مطابق وز ایئر کی یہ پرواز لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے یونان کے شہر کریٹی جا رہی تھی۔ راستے میں ان مسافروں نے شراب نوشی کے ساتھ سگریٹ بھی پینے شروع کر دیئے جن سے منع کرنے پر انہوں نے ہلڑ بازی شروع کر دی اور عملے کو گالیاں دینے لگے۔

 جب عملہ اسے پرسکون کرنے میں ناکام ہو گیا تو پائلٹ اسے سمجھانے کے لیے آیا۔ایک عینی شاہد مسافر کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے آ کر اس مسافر سے کہا کہ اگر وہ آرام سے سیٹ پر نہیں بیٹھے گا تو وہ پولیس کو رپورٹ کر دیں گے اور پرواز کے لینڈکرنے سے پہلے ہی ایئرپورٹ پر پولیس تمہاری منتظر ہو گی۔ یہ سنتے ہی اس مسافر نے پائلٹ پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر اترتے ہی اس مسافر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مزید :

بین الاقوامی -