شوہر کی بے وفائی کے صدمے سے نکلنے کے لیے امریکی مصنف لورا فریڈمین ولیمز نے ایسا شرمناک طریقہ اپنا لیا کہ جان کر شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگائے

شوہر کی بے وفائی کے صدمے سے نکلنے کے لیے امریکی مصنف لورا فریڈمین ولیمز نے ...
شوہر کی بے وفائی کے صدمے سے نکلنے کے لیے امریکی مصنف لورا فریڈمین ولیمز نے ایسا شرمناک طریقہ اپنا لیا کہ جان کر شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگائے
سورس: Instagram/laurafriedmanwilliams

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مصنف لورا فریڈ مین ولیمز نے گزشتہ دنوں اپنے شوہرکی بے وفائی اور طلاق کے متعلق بات کرتے ہوئے اس صدمے سے نکلنے کے لیے کیا طریقہ اپنایا؟ گزشتہ روز انہوں نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لورا فریڈ مین نے بتایا کہ ہماری شادی کو 22سال گزر چکے تھے جب میرے شوہر نے ایک اور خاتون سے ساتھ تعلق قائم کرکے میرے ساتھ بے وفائی کی۔ اس کی یہ حرکت میرے لیے ناقابل قبول تھی چنانچہ میں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔

لورا فریڈمین ولیمز کا کہنا تھا کہ ”میری عمر اس وقت 47سال تھی۔ شوہر سے طلاق کے بعد بھی میں شدید صدمے کی حالت میں تھی اور صدمے سے نجات کے لیے میں نے 8اجنبی مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔ “ لورا نے کہا کہ ”میں اور میرا شوہر یونیورسٹی میں ملے تھے اور تب سے ہم اکٹھے رہ رہے تھے۔ میری زندگی میں اس کے علاوہ کوئی مرد نہیں آیا تھا اور نہ ہی مجھے ڈیٹنگ کا کوئی تجربہ تھا۔ نوعمری میں بھی میں نے ڈیٹنگ نہیں کی تھی ۔ میری طلاق نے مجھے یہ موقع فراہم کیا اور میں نے اپنے فون میںڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ انسٹال کر لی۔میں زندگی میں پہلی بار آزادی کے احساس کو محسوس کر رہی ہوں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -