دلہن کے ساتھ ہنی مون پر موجود نئے نویلے دلہے کو منشیات سمگلروں نے گولی ماردی

دلہن کے ساتھ ہنی مون پر موجود نئے نویلے دلہے کو منشیات سمگلروں نے گولی ماردی
دلہن کے ساتھ ہنی مون پر موجود نئے نویلے دلہے کو منشیات سمگلروں نے گولی ماردی
سورس: Instagram/claudua aguilera quintana

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسونسیون(مانیٹرنگ ڈیسک) پیراگوئے کے اینٹی ڈرگ پراسیکیوٹرز کو منشیات سمگلروں نے ہنی مون کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔ "میل آن لائن" کے مطابق 45سالہ مارسیلو پیسی نامی اس پراسیکیوٹرز کی گزشتہ ہفتے شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی دلہن کلاﺅڈیا اگوئیلیرا کے ساتھ ہنی مون پر کولمبیا میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کر دی گئی۔گولیاں لگنے سے مارسیلو کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
مارسیلو کی اہلیہ کلاﺅڈیا پیراگوئے کی معروف صحافی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے چند گھنٹے پہلے ہی اپنے شوہر کو اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری سنائی تھی۔ ہم دونوں ساحل سمندر پر پیراکی کر رہے تھے کہ واٹر سکوٹر پر دو لوگ آئے اور مارسیلو پر فائرنگ کر دی۔ مارسیلو کو انہوں نے دو گولیاں ماریں اور واپس اسی واٹر سکوٹر کے ذریعے فرار ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ کولمبیا کے حکام نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کے لیے 4لاکھ 88ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔